13 فروری، 2025، 7:28 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85750193
T T
0 Persons

لیبلز

صدر پزشکیان نے بوشہر ایٹمی بجلی گھر کا معائنہ کیا

بوشہر/ ارنا- صدر مسعود پزشکیان نے اپنے دورہ بوشہر کے موقع پر اس شہر میں واقع ایٹمی بجلی گھر کا معائنہ کیا اور اس پاورپلانٹ کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کی تعمیر کا حکم جاری کردیا۔

صدر پزشکیان نے اس موقع پر بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے پہلے فیز من جملہ کنٹرول روم اور ٹربائن کا معائنہ کیا جہاں انہیں اس بجلی گھر کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلات پیش کی گئیں۔

صدر مملکت نے بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے زیرتعمیر دوسرے اور تیسرے فیز کا بھی معائنہ کیا اور دوسرے یونٹ میں واقع ری ایکٹر کی عمارت کی تعمیر کے لیے ضروری احکامات بھی جاری کیے۔

قابل ذکر ہے کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر میں اس وقت 1015 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ دوسرے اور تیسرے مرحلے کی تکمیل کے بعد ہر فیز میں 1000 میگاواٹ سے زیادہ بجلی پیدا کی جائے گی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .